بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / آئی اے  یو ایچ ایس اور اے بی ایچ ایس کے دسویں کے طلبہ کے لیے الوداعی تقریب
[adrotate banner="161"]

آئی اے  یو ایچ ایس اور اے بی ایچ ایس کے دسویں کے طلبہ کے لیے الوداعی تقریب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور انجمن بوائز ہائی اسکول کے دسویں کے طلبہ کے لیے آج انجمن کے عثمان حسن ہال میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جلسہ کا آغاز مشرف محی الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا  جس کے بعد استقبالیہ کلمات جناب شبیردفعدار (صدرمدرس آئی اے یوایچ یس)نے پیش کئےاور طلباء کو فارغ ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے  امتحان میں بہتر کامیابی حاصل کرنے کے لئے بچے ہوئے ایام کو ضائع کرنے سے بچنے کو کہا،اسکے بعد جناب عبداللہ عمررکن الدین (صدرمدرس اے بی ایچ یس) نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے امتحان میں بہترین کارکردگیکا مظاہرہ کرنے کہا اور امتحان گاہ میں سوالی پرچوں کو حل کرنے اور بہتر نمبر حاصل کرنے کی ترغیب دی۔  انہوں نے اس موقع پر اساتذہ کا ادب کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اسی سے طلبہ ترقی کرسکتے ہین اور کامیاب ہوسکتے ہیں ،اسکے بعد جناب نذیر حلوےگر(معاون صدرمدرس آئی اے یوایچ یس،نوائط کالونی )نے طلباء کو نصیحتوں سے نوازتے ہوئے کہا علم کو رٹنا نہیں ہے بلکہ اسکو گھول کر پینا ہے جس سے علمی صلاحیت خودبخود پیدا ہوجائے گی اور کہا کہ اساتذہ کی محبت احترام کا اندازہ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد پتہ چلے گا،

اساتذہ کی نصیحتوں کے بعد دہم جماعت کے طلباء نے اپنے تاثرات پیش کئے
خبیب احمد اکرمی ابن مولاناخواجہ معین الدین اکرمی نے اپنے ثاثرات میں ماضی کی یادوں اساتذہ کی شفقتوں ذمہ داران انجمن کی توجہات نے ترقی کرنے اور علم حاصل کرنے میں مددکی اور والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ ذمہ داران انجمن کا شکریہ ادا کیا,اسکے بعد محمد بلال ملپا ابن اقبال ملپا و محمد رائف نے اپنے ثاثرات پیش کرتے ہوئے اساتذہ و ذمہ داران انجمن کا شکریہ ادا کیا۔


طلباء کے تاثرات کے بعد جناب عبدالواجد کولا(سکریٹری ہائی اسکول بورڈ)نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے صدسالہ موقع پر صد فیصد نتائج لاکراپنی طرف سے انجمن کے صدسالہ کو یادگار بنانے کہا،اسکے بعد جناب محسن شاہ بندری(کالج بورڈ سکریٹری)نے طلباء کو مستقبل میں کیسے اپنا کریئر بناناہے اس پر زور دیااور 90فیصد نمبرات لاتے ہیں تو آپ کو کوئی بھی اعلی تعلیم کے لئے سہولتیں خودبخود مہیا ہوں گی
اسکے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی (چیف قاضی خلیفہ جماعت المسلمین ,بھٹکل)نے طلباء کو نصیحتوں سے نوازتے ہوئے وان ليس للانسن ماسعي کی تفسیر کرتے ہوئے امتحان کی تیاری پر زوردیا اور اساتذہ کےساتھ ادب واحترام سے پیش آنے کی طرف امام ابوحنیفہ رح کے واقعات کی روشنی میں کئی مثالیں پیش کی اور بہتر سے بہتر نتائج لاکر اپناواساتذہ انجمن کا نام روشن کرنے کہا ۔

اس موقع پر نائب صدر انجمن جناب عبدالرحمان باطن صاحب ،پی یو اور ڈگری کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب ، ہائی اسکول بورڈ سکریٹری جناب  عبدالواجد کولاصاحب، ہیڈ ماسٹر آئی اے یو ایچ ایس جناب شبری دفعدار صاحب،ہیڈ ماسٹر اے بی ایچ ایس جناب عبداللہ صاحب ڈائس پر موجود تھے۔

[adrotate group="32"]
x

Check Also

ملک بھر میں چلے ڈاکٹروں کے احتجاج کا بھٹکل میں بھی اثر ؛  اسپتال  بندرہنے سےمریض ہوئے پریشان

بھٹکل: 17 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کولکاتہ کے نیل رتن سرکاری ...