بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل تعلقہ سمندری سیپی کھا کر سینکڑوں افراد اسپتال میں ہوئے بھرتی

بھٹکل تعلقہ سمندری سیپی کھا کر سینکڑوں افراد اسپتال میں ہوئے بھرتی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 18 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مختلف مقامات پر فروخت کیے جانے والے سمندر ی سیپی تناول کرنے سے کئی لوگ بیٹ درد ،متلی اور قئی وغیرہ کی شکایت لے کر سرکاری اسپتال میں بھرتی ہوئے ہیں۔

جمعہ سے اتوار کی رات تک بھٹکل میں کئی گھروں سے ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں جہاں پر پیلے رنگ کی سمندری سیپی کھانے سے کئی افراد کے حالت غیر ہوگئی ہےاور متلی،قئی ، بار بار دست لگنے کی وجہ سے انہیں اسپتال کا رخ کرنا پڑا ہے۔شبہ کیا جارہا ہے کہ مہینوں پہلے نکالے گئے ان  سیپیوں کو کیمیکل کے ذریعے ذخیرہ کیا گیا ہے اور اسے اب فروخت کیا جارہا ہے۔

اس سلسلہ میں سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے تحصلدار وی این باڈکر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ  میں نے اس سلسلہ میں ابتدائی معلومات حاصل کی ہیں اور متعلقہ محکمہ پولس اہلکاروں کو اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس سلسلہ میں تحصلدار نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ بازار میں فروخت ہونے والی سیپیوں کو نہ کھائیں۔

x

Check Also

تصاویر: بھٹکل میں موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم؛ سڑکیں زیر آب آنے سے عوام ہورہے ہیں پریشان