بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل الکوثرکالج میں کل عورتوں کے لیے منعقد ہوگا مفت حجامہ کیمپ
Representational image

بھٹکل الکوثرکالج میں کل عورتوں کے لیے منعقد ہوگا مفت حجامہ کیمپ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الکوثر گرلز کالج بستی روڈ میں کل خواتین کے لیے مفت حجامہ کیمپ رکھا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ کیمپ صبح 11:00 بجے شروع ہوگا اور 3:00 بجے ختم ہوگا جسمیں بہترین ڈاکٹروں کی خدمات لی گئی ہیں۔

اس تعلق سے بات کرتے ہوئے الکوثر گرلز کالج کی پرنسپال اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ خواتین ونگ کی ممبر محترمہ نبیرہ محتشم نے کہا کہ حجامہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور اس سے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ انہوں نے خواتین کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

اس کیمپ میں اپنے ناموں کا اندراج کرنے اور مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 9886615858

x

Check Also

ہلیال رکن اسمبلی کی جانب سے دیش پانڈے کو’ کمیشن پانڈے ‘کہنے پر بھٹکل بلاک کانگریس نے کی مذمت

بھٹکل: 17 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہلیال کے رکن اسمبلی سنیل ...