بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شمالی کرناٹک سمیت ریاست کے ساحلی علاقوں  میں اگلے تین دنوں تک بھاری بارش کے امکانات: محکمہ موسمیات
(Bhatkallys File Photo)

شمالی کرناٹک سمیت ریاست کے ساحلی علاقوں  میں اگلے تین دنوں تک بھاری بارش کے امکانات: محکمہ موسمیات

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں اگلے دو تین دن تک بھاری بارش کے امکانات ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے عوام کو   الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔

اطلاع کے مطابق انڈمان میں خصوصی طور پر یہ دباؤ کافی مضبوط ہونے کے سبب بحر عرب میں طوفانی کیفیت کے آثار ہیں جس کے نتیجے میں  کرناٹک میں اتر کینرا، دکشن کینرا  اور اڈپی جیسے ساحلی اضلاع میں تین دن تک کڑک اور گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش  ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

اس کو دیکھتے ہوئے محکمہ کی جانب سے کرناٹک کے بعض علاقوں میں ریڈ الرٹ اور چند اضلاع میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بھٹکل کی بات کی جائے تو یہاں کل رات سے کڑک اور گرج کے ساتھ بارش ہورہی ہے اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔

x

Check Also

اتر کینرا میں آج کورونا کے 38 نئے معاملات: چوبیس گھنٹوں میں 39 لوگوں کو ملی اسپتال سے چھٹی

کاروار: 24 اکتوبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ...