بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج بھی ہے جاری: ریاست کے 130 تعلقوں کو سیلاب سے متاثر قرار دیا گیا

بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج بھی ہے جاری: ریاست کے 130 تعلقوں کو سیلاب سے متاثر قرار دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں آج بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سابقہ تین دنوں کے مقابلے آج ان علاقوں میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی گھروں میں گھس گیا۔

اس دوران ریاستی حکومت نے ریاست کے 23 ؍ اضلاع کے 130 تعلقوں کو سیلاب سے متاثر قرار دیا ہے اور ان علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے اضافی وسائل جاری کیے گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ان 130 تعلقوں میں دکشن کنڑا کے 6 ، بیلگاوی کے 14، اُتر کینرا کے 10 ، کلبرگی کے 9، باگل کوٹ کے 9، دھارواڑ کے 7، شیموگہ کے 7، اُڈپی کے 7، چکمگلورو کے 6، ہاویری کے 6، بیلاری کے 6، رائچور کے 5، یادگیر کے 5، بیدر کے 5، ہاسن کے 5، میسورو کے 4، وجئے پورہ کے 4، گدگ کے 4، گوڈاگو کے 3، داونگیرے کے 3، کوپل کے 3 اور چامراج نگر کا ایک تعلقہ اور منڈیا کا ایک تعلقہ شامل ہے۔

ساحلی اضلاع میں مینگلور میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے جس وہاں سڑکوں پر پانی جم کر گھروں میں داخل ہوا ہے۔ بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

x

Check Also

اتر کینرا میں آج 455 کورونا متاثرین ہوئے صحت یاب: بھٹکل کے بھی 45 لوگوں کو ملی اسپتال سے چھٹی

کاروار: 22 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں جہاں ایک ...