بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش: 12ستمبر کے لیے ریڈ الرٹ جاری۔ نطہرانی جزیرے کے قریب پھنسی بھٹکل کی ماہی گیری کشتی
(Bhatkallys File Photo)

کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش: 12ستمبر کے لیے ریڈ الرٹ جاری۔ نطہرانی جزیرے کے قریب پھنسی بھٹکل کی ماہی گیری کشتی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 10 ستمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یوں تو ریاست کرناٹک میں گزشتہ دو تین دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ہواؤں کا دباؤ دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک ساحلی کرناٹکا میں بھاری بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ 12 ستمبر کو جنوبی کینرا، اڈپی اور شمالی کینرا میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے  اس دوران ہواؤں کی رفتار بہت زیادہ ہونے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے ماہی گیروں کو ان دنوں میں ماہی گیری کے لیے جانے سے منع کیا ہے۔

بھٹکل میں بھی آج صبح سے رات تک بارش پورے زور کے ساتھ برس رہی ہے۔ اس دوران خبر ملی ہے کہ کل بدھ کے روز ماہی گیری کرنے گئی بھٹکل کی ایک کشتی آج صبح واپس لوٹنے کے دوران ہواؤں کے جھکڑ سے نطہرانی جزیرے کے قریب ہی پھنسی ہوئی ہے جس پر بھٹکل و اطراف کے کل 24 افراد موجود ہیں۔ انہیں بحفاظت ساحل تک لانے کے لیے ملپے سے کوسٹ گارڈ کی بوٹ نکل چکی ہے اور بہت جلد ان کے حفاظت کے ساتھ بھٹکل پہنچنے کی امید ہے۔

فائل فوٹو

بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی کل ماہی گیری کے لیے گئی ہوئی تھی لیکن مچھلیاں نہ ملنے کے سبب رات کو سمندر میں ہی رکی ہوئی تھی۔ آج صبح ماہی گیری سے لوٹتے وقت بھٹکل ساحل سے ایک گھنٹہ کی دوری پر کندا پہاڑی کے قریب کشتی کے انجن میں خرابی آگئی جس کی وجہ سے کشتی ہواؤں کے زور سے واپس نطہرانی جزیرے کے قریب پہنچ گئی۔

x

Check Also

بھٹکل بازار علاقہ میں میونسپال کی طرف سے ہوئی کارروائی کے بعد کاروباری حضرات کی طرف سے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

بھٹکل: 21 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹی ایم سی کی ...