بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / صحت مند رہنے کی تجاویز کے لئے رابطہ سوسائٹی میں سیمنار کا انعقاد
Team Bhatkal Herbal Life members and Associates

صحت مند رہنے کی تجاویز کے لئے رابطہ سوسائٹی میں سیمنار کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 13 نومبر، 17

بھٹکل / (اسماعیل ضوریز) آئیڈیل ویلنیس سینٹر (ہربل لائف کی مصنوعات کو سپلائی کرنے والا ادارہ) کی طرف سے آج رابطہ سوسائٹی کے قاضیا حسن ہال میں ایک سیمنار منعقد ہوا، جس میں صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہدایات دے کر عوام میں اپنی صحت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس سیمنار کی پہلی نشست عوام کے لئے تھی جس میں مہیندر کمار اور رام نے ہربل لائف کی مصنوعات کے تعلق سے عوام کو جانکاری دی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے پاس اپنی صحت کو دیکھنے اور خیال رکھنے کا وقت نہ ہونے کے سبب کم عمر میں ہی انہیں دل کی بیماریاں، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ہربل لائف کی مصنوعات کو انسانی جسم کے لئے فائدہ مندر قرار دیا اور ہربل کی مصنوعات کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر ہربل لائف کی مصنوعات کو استعمال کرکے ان سے فائدہ اٹھانے والوں نے اپنا تجربہ بھی عوام کے سامنے پیش کیا۔

دوسری اور آخری نشست صرف ہربل لائف کے ممبران اور ذمہ داران کے لئے ہی خاص تھی۔ جس میں مصنوعات کو عوام تک پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ اس کو فائدہ مند بنانے کے بارے میں گور وفکر کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوا جبکہ 12:00 بجے کے قریب یہ اختتام کو پہنچا۔

 

x

Check Also

بزم محبان اردو کی تعارفی نشست اور مشاعرہ کا انعقاد؛ طنز و مزاح کے شاعر اثر جعفری کی  شرکت

بھٹکل: 18 اگست،2018 (رضوان گنگاولی) گزشتہ دنوں اردو کی بقاء و ترویج ...