بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / گلمی میں کتوں سے بھرا گوڈس رکشہ دیکھ کر عوام کو تشویش؛ رکشہ روک کر کی چھان بین

گلمی میں کتوں سے بھرا گوڈس رکشہ دیکھ کر عوام کو تشویش؛ رکشہ روک کر کی چھان بین

Print Friendly, PDF & Email

وہاٹس ایپ آرمی بھی غلط سلط خبروں کے ساتھ ہوئی سرگرم

بھٹکل: 9 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)   گلمی میں گزشتہ رات عوام کتوں سے بھرے ایک گوڈس رکشہ کو دیکھ کر شبہ میں پڑگئے اور اسے فوری طور پر روک کر اس کی چھان بین کی  جس کے بعد پولس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو صاف کردیا۔

اطلاع کے مطابق منڈلی میں کتوں کے کاٹنے کے حادثات کے بعد پنچایت کے جانب سے آوارہ کتوں کو ویٹرنٹی اسپتال میں انجکشن کے بعد گلمی کے راستہ جنگل میں چھوڑنے کے لیے لے جایا جارہاتھا لیکن اسپتال لے جانے کے دوران جب گلمی کے لوگوں نے دیکھا تو انہوں نے یہ سمجھا کہ ان کتوں کو یہیں چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے رکشہ روک کر پولس کو اطلاع دے دی۔

تاہم پولس کی چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ کتوں کو انجکشن لگانے کے بعد جنگل میں چھوڑا جارہا ہے ۔

اس دوران وہاٹس ایپ پر بھی اس کی تصاویر اور ویڈیو شائع کرکے طرح طرح کی رپورٹیں دی  جانے لگی  جس سے عوام کچھ دیر کے لیے کافی پریشان ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز منڈلی میں  کتے کے حملے میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ دیگر تین لوگ شدید زخمی ہوگئےتھے۔

x

Check Also

بھٹکل پولس کا جوے کے اڈوں پر چھاپہ؛ پانچ گرفتار

بھٹکل: 16 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پولس نے صوموار کے ...