بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / رابطہ تعلیمی ایوارڈ کے مہمان خصوصی ظفر یاب جیلانی گوا ائیرپورٹ پہنچے؛ ذمہ داران نے کیا استقبال

رابطہ تعلیمی ایوارڈ کے مہمان خصوصی ظفر یاب جیلانی گوا ائیرپورٹ پہنچے؛ ذمہ داران نے کیا استقبال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 اگست،18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جمعہ کے روز منعقد ہونے والے رابطہ تعلیمی ایوارڈ میں بطور مہمان خصوصی تشریف رکھنے والے جناب ظفر یاب جیلانی صاحب آج عصر کے وقت گوا ائیر پورٹ پہنچے جہاں رابطہ کے ذمہ داران نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر رابطہ کے ممبر جناب جیلانی شابندری صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔

خیال رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے وکیل اور آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے سکریٹری جناب ظفر یا جیلانی صاحب کل بعد نماز عصر انجمن میدان میں منعقد ہونے والے رابطہ کے  تعلیمی ایوارڈ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اور رکن اسمبلی بھٹکل مسٹر سنیل نائک بھی اس پروگرام میں بطور مہمانان خصوصی شریک رہیں گے۔

 

x

Check Also

گوڈا سرسوت سماج کی جانب سے ضرورت مند افراد کو منی پال کے ہیلتھ کارڈ کی تقسیم

بھٹکل: 24 ستمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گوڈا سرسوت سماج سیوا کلیان ...