بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / الفردوس ایسوسی ایشن کا قابل تقلید کارنامہ؛ کچروں سے بھری جگہ کو بدل کر رکھ دیا

الفردوس ایسوسی ایشن کا قابل تقلید کارنامہ؛ کچروں سے بھری جگہ کو بدل کر رکھ دیا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 13 فروری،2018

بھٹکل / (بھٹکلیس نیوز بیورو) نوجوان کسی بھی قوم و ملت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں وہ جب کسی کام کے کرنے پر آتے ہیں تو انہیں اس دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ یہ بات صرف لکھنے اور سننے کی حد تک نہیں ہے بلکہ یہ عملی طور پر بھی صد فی صد صحیح ہے۔ اس کی جیتی جاگتی مثال فردوس محلہ کے نوجوانوں کی ہے جنہوں نے اپنے محلہ میں جمع ہونے والے کچروں کے ڈھیر کا اس طرح سے صفایا کردیا ہے مانو وہاں اس سے پہلے کوئی کچرہ تھا ہی نہیں۔

جی ہاں آپ نے بھی غور کیا ہوگا کہ فردوس نگر میں واقع نیو شمس اسکول کے مقابل سڑک کے کناروں پر کئی مہینوں سے گندگیوں کے ڈھیر جمع ہورہے تھے اور انتظامیہ کی طرف سے صفائی نہ ہونے کی بناء پر یہاں آئے دن یہاں کچرا زیادہ سے زیادہ ہی ہوتا جارہا تھا۔ یہاں پر متعلقہ محکمہ کی طرف سے کسی بھی اقدام کے نہ ہونے کے سبب محلہ کے نوجوانوں نے خود ہی اپنی طرف سے اس کا بیڑہ اٹھایا اور اپنی طرف سے صفائی کا انتظام کردیا، مزید آئندہ اس جگہ کو پاک و صاف رکھنے کے لئے یہاں خوبصورت جال میں پودوں کو بھی ڈال دیا تاکہ ماحول بھی اچھا ہو اور یہاں گندگی بھی نہ پھینکی جائے۔

اس موقع پر جو تصویریں پیش کی جارہی ہیں ان سے ہی اندازہ لگتا ہے کہ یہاں صفائی سے پہلے کیا حالت تھی اور صفائی کے بعد کیا صورتحال نظر آرہی ہے۔

الغرض فردوس محلہ کے نوجوان واقعی قابل مبارکباد ہیں کہ انہوں نے اپنی محنت و لگن سے یہ کارنامہ انجام دیا جو دوسرے نوجوانوں اور عوام کے لئے بھی قابل تقلید ہے۔

x

Check Also

اسارکیری مندر انتظامیہ کی جانب سے ڈونگر پلی میں مسجد کے مقابل سرکاری ہاڑی زمین پر قبضہ کی کوشش

بھٹکل: 18 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج صبح اسارکیری مندر انتظامیہ ...