بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ریاستی گورنر تھاور چند گہلوت نے کیا مرڈیشور مندر کا دورہ

ریاستی گورنر تھاور چند گہلوت نے کیا مرڈیشور مندر کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 3 دسمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت دو دنوں سے ساحلی کرناٹک کے دورے پر ہیں او ر اس دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مختلف مندروں میں حاضری دے رہے ہیں۔ وہ آج صبح اڈپی اور کولور مندر میں حاضری دے کر بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں واقع شیو مندر پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے ماتھا ٹیکا اور وہاں کے پجاریوں سے ملاقات کی۔


اس دوران بھٹکل سے مرڈیشور تک کی پوری شاہراہ پر پولس کے حفاظتی دستے تعینات کیے گئے تھے اور اس دوران قومی شاہراہ کو بھی کچھ دیر کے لیے بند کیا گیا تھا۔اس بیچ قریب ایک گھنٹے تک عوام کو مرڈیشور میں داخلے سے بھی روکا گیا جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔
گورنر کے اس دورے کے دوران ضلعی ڈی سی ملئی مہیلن ، ایس پی ڈاکٹر سمن ، ضلع پنچایت سی ای او ایم پریانگا، اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی، تحصلدار ایس روی چندراسمیت ڈی ایس پی بیلی ایپا وغیرہ موجود تھے۔


مرڈیشور کے دورے کے بعد گورنر کاروار کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں آج رات آرام کرنے کے بعد وہ کل صبح نیوی ڈے کے اہم پروگرام میں شرکت کریں گے اور ۵ دسمبر کو گوا سے بینگلورو کے لیے روانہ ہونگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*