بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مینگلور ہوائی اڈے پر 67 لاکھ کا سونا اسمگل کرنے کے دوران دو افراد گرفتار

مینگلور ہوائی اڈے پر 67 لاکھ کا سونا اسمگل کرنے کے دوران دو افراد گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

مینگلورو: 6 جنوری 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) نے چار جنوری کی رات کو منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر  چھاپہ مار کارروائی کے دوران  دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو کہ دبئی سے غیر قانونی طور پر 67  لاکھ کی مالیت کا سونا چھپا کر لارہے تھے۔یہ دونوں 4 جنوری کی رات کو اسپائس جیٹ کی پرواز SG 146 کے ذریعے مینگلور ہوائی اڈے پر اترے تھے۔

ذرائع  کے مطابق ڈی آر آئی ٹیم  کو ملی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے یہ کارروائی انجام دی تھی جس کے بعد تفتیش کے دوران ان دونوں کے پاس سے پیسٹ کی شکل میں سونا بر آمد ہوا ۔

ائیر پورٹ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ان دونوں میں سے ایک کا تعلق بھٹکل سے ہے جبکہ دوسرا شخص کیرالہ کے کاسرگوڈ  کا بتایا گیا ہے۔ البتہ تحقیقات جاری رہنے کے سبب ان دونوں کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

ڈی آر آئی ذرائع نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے جس میں مذکورہ دو افراد سے 1.2 کلوگرام سونا ضبط کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ مرکزی ایجنسی کو شبہ ہے کہ یہ افراد بھٹکل اور کاسرگوڈ پر مبنی دبئی میں موجود اس  گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جو سونے کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کرتا ہے اور جس کے بین الاقوامی سطح پر رابطے ہیں۔

x

Check Also

بھٹکل میں وزیر آراشوک کے ہاتھوں منی ودھان سودھا اور اندرا کینٹین کا افتتاح: بھٹکل میں اب بہت جلد ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے تمام سرکاری دفاتر

بھٹکل: 25 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل انجمن آباد جانے والی ...