بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بیندور میں منعقد ضلعی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں بیفا بھٹکل کی شاندار جیت

بیندور میں منعقد ضلعی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں بیفا بھٹکل کی شاندار جیت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 24 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاستی فٹبال ایسوسی ایشن کے تعاون کے ساتھ گزشتہ روز سرسی اور بیندور میں ضلعی سطح کا فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں بیندور میں بیفا بھٹکل نے شیرور کی آر یو ایف سی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے چمپئن شپ کا خطاب حاصل کرلیا۔

اطلاع کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو دو زون میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس میں زون اے کا مقابلہ سرسی میں تو زون بی کا مقابلہ بیندور میں منعقد ہوا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے  تقریبا 11؍ٹیموں نے حصہ لیا۔

انعامی تقریب اتوار کی شام کو منعقد ہوئی جس میں جیتنے والی اور رنرز اپ ٹیم کے علاوہ بہترین کھلاڑیوں کو بھی انعامات دئیے گئے۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب حفظ الرحمان برماور، مہمان اعزازی رنجیت کمار، جناب عنایت اللہ شابندری، جناب عبدالغنی ایم ایچ، جناب عبدالغفور شیخ، جناب احید محتشم اور دیگر حضرات موجود تھے۔

 

x

Check Also

مینگلور اسپتال میں کورونا سے متاثر نوجوان کی صحت بہتر: دو مرتبہ نیگیٹو رپورٹ آنے کے بعد کل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی امید

بھٹکل: 05 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی سے بھٹکل لوٹنے کے ...