بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / لاک ڈاون کے دوران ضروری چیزوں کو گھر گھر پہنچانے تنظیم کی طرف سے رضاکاروں کی تشکیل؛ نادار لوگوں کی مدد کے لیے صاحب حیثیت لوگ آگے آئیں

لاک ڈاون کے دوران ضروری چیزوں کو گھر گھر پہنچانے تنظیم کی طرف سے رضاکاروں کی تشکیل؛ نادار لوگوں کی مدد کے لیے صاحب حیثیت لوگ آگے آئیں

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 26 مارچ،20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے 24 مارچ 2020 سے 21 دنوں تک پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور ملک کے باشندوں سے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے اپنے اپنے گھروں ہی میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

ایسے میں مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی طرف سے عوام الناس کو روز مرہ کی ضروری اشیاء و دیگر ادویہ وغیرہ کی فراہمی کے لئے مکمل انتظام کیا گیا ہے اور ہر محلہ میں اسپورٹس سینٹر کے ایک نوجوان کو اس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری اور فرض ہے کہ ہم اس مصیبت کی گھڑی میں ان افراد کے بارے میں بھی سوچیں جو اس لاک ڈاؤن کے ایام میں روزگار سے محروم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھر کا چولہا جلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اس لیے مجلس اصلاح وتںطیم کی سرپرستی میں ان نادار لوگوں کی بھی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ کچھ کمانے اور کھانے سے قاصر ہیں۔ لہذا ان تمام صاحب ثروت افراد سے گزارش ہے کہ اس نازک گھڑی میں اپنے بھائیوں کی فکر کریں اور اپنی فراکدلی کا ثبوت دیتے ہوئے مالی تعاون پیش کریں۔اپنی امداد پیش کرنے کے لئے ذمہ داران تنظیم سے رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ زکوٰۃ رمضان میں ہی نکالنا کوئی ضروری نہیں ہے۔

ذمہ داران کے تفصیل حسب ذیل ہے۔

x

Check Also

پورے ملک میں کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی کٹ تیار کرنے کا بھٹکل بنا مرکز

بھٹکل: 2 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ملک کو جہاں کورونا وائرس کے ...