بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / رکن اسمبلی سنیل نائک بھی آننت کمار کے نقش قدم پر؛ ٹیپو جینتی کا دعوت نامہ نہ بھیجنے کی دی درخواست

رکن اسمبلی سنیل نائک بھی آننت کمار کے نقش قدم پر؛ ٹیپو جینتی کا دعوت نامہ نہ بھیجنے کی دی درخواست

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 07 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل–ہوناور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے سنیل نائک نے تعلقہ انتظامیہ کو خط لکھ کر انہیں ٹیپو جینتی کے پروگرام میں مدعو نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل ان کے بہت ہی خاص سمجھے جانے والے آننت کمار ہیگڈے نے یہ قدم اٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں انہیں نہ بلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سیاسی گرو آننت کمار نے ٹیپو سلطان جینتی کی کسی بھی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے جن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے بھی یہ قدم اٹھایا ہے۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے اس خط کی ایک نقل بھٹکل اور ہوناور تحصلدار کو بھی بھیجی ہے۔

x

Check Also

 بھٹکل سرکاری اسپتال میں معذور افراد کے لیے خصوصی کیمپ

بھٹکل : 15 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سرکاری اسپتال میں ...