بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مرڈیشور سمندر میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک؛ چاروں کو بچا لیا گیا

مرڈیشور سمندر میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک؛ چاروں کو بچا لیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

مرڈیشور: 17 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں تیراکی کے دوارن ایک نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ چار دیگر افراد کو بچالیا گیا ہے۔

مرنے والے کی شناخت چامراج پیٹ کے رہنے والے مدپا شیونا مڈیوال کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ بچ جانے والوں کی شناخت یوگیش سریش نائک، سداراجو ناگراج شٹی، رویش اور لوکیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ چاروں آج صبح تفریح کے لیے سمندر پر آئے ہوئے تھے تاہم تیراکی کے دوران ایک بڑی موج ان کو اپنے ساتھ لے گئی جس کو دیکھ کر ساحل پر تعینات ساحلی دستے کے اہلکار جئے رام ہری کانت اور چندر شیکھر دیواڑیگا سمندر میں کود گئے اور چار وں کو بچا لیا تاہم مڈپا اس وقت تک سمندر میں ڈوب چکا تھا۔

اس سلسلہ میں مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور نعش کی تلاش جاری ہے۔

x

Check Also

اترکینرا لوک سبھا حلقہ میں ’نوٹا‘ آپشن کو  تیسرا مقام

بھٹکل: 24 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) لوک سبھا انتخابات کی گنتی ...