بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے پانچ سالہ بھٹکلی لڑکے  نے اپنے گلک سے کیا سی ایم فنڈ میں عطیہ

کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے پانچ سالہ بھٹکلی لڑکے  نے اپنے گلک سے کیا سی ایم فنڈ میں عطیہ

Print Friendly, PDF & Email

مینگلور: یکم اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پانچ سالہ بھٹکلی لڑکے نے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے وزیر اعلیٰ فنڈ میں اپنے ذاتی گلک (پیسوں کی ڈبی) کو عطیہ کردیا ہے جس کی دکشن کینرا کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے کافی سراہنا کی ہے۔

اس بچے کی شناخت پانچ سالہ عطاء الرحمٰن  ابن عمر فاروق منیگار کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ بھٹکل کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب کے نواسے ہیں۔ عطاء الرحمٰن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مینگلور کے ینوپویا اسکول کے مونٹیسری میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روپا نے بھی عطاء الرحمٰن کے اس جذبہ کی سراہنا کی۔

عطاء الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے اپنی استطاعت بھر انتظامیہ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

کورونا اور لاک ڈاؤن سے بدحال کرناٹک کے عوام  کو  بڑاجھٹکا: بجلی کے نرخوں میں اضافہ۔  یکم اپریل سے نافذ:اپوزیشن کی سخت تنقید

بنگلورو: 10 جون،2021 (سالار نیوز) ایسے مرحلہ میں جبکہ ریاست کے عوام ...