بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کندا جزیرہ کے قریب غرقاب کشتی سے ماہی گیروں کو بچالیا گیا

کندا جزیرہ کے قریب غرقاب کشتی سے ماہی گیروں کو بچالیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل16/ستمبر،2019 ( بھٹکلیس نیوز بیورو)  اتوار کی شام  کُندا جزیرہ کے قریب ایک ماہی گیری  کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے لیکن اس پرموجود تمام پانچ مچھواروں کو بچا لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ کشتی بھٹکل کریکال کے مقیم راگھویندر کھاروی کی ہےوہ اتوار کی شام دیگر مچھواروں کے ساتھ سمندر میں گئے ہوئے تھے کہ اچانک کشتی میں پانی گھس آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کشتی سمندر کی نذر ہوگئی البتہ اس میں سوار راگھویندرا کے  ساتھ  دیگر ماہی گیر اُودے کمار کھاروی، شنیار موگیر، رگھو کھاروی، چیتن کھاروی کو بچالیا گیا ہے۔   جس وقت بوٹ ڈوبنے لگی، قریب ہی مچھلیوں کا شکار کرنے والی  میرانجنیا نامی دوسری بوٹ ان کی مدد کو پہنچ گئی۔

اس سلسلہ میں کوسٹل سیکوریٹی پولس  تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔

x

Check Also

بحر عرب میں نسرگہ طوفان کا زور: بھٹکل سمیت ضلع اتر کینرا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

بھٹکل: 2 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) امفان طوفان کے مغربی بنگال اور ...