بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / منکی سمندر میں کشتی پلٹنے سے ایک ماہی گیر غرق آب؛ سات بحفاظت واپس

منکی سمندر میں کشتی پلٹنے سے ایک ماہی گیر غرق آب؛ سات بحفاظت واپس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 24 جولائ 17

ہوناور / (نامہ نگار) ہوناور تعلقہ کے منکی سمندر میں آج کشتی اُلٹ جانے سے ایک ماہی گیر ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ سات حفاظت کے ساتھ ساحل تک پہنچ گئے ہیں۔ مرنے والے کی شناخت کرشنا انپّا کھاروی (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق آٹھ لوگ سمندر میں ماہی گیری کے بعد ساحل کی طرف لوٹ رہے تھے کہ تیز موجوں سے کشتی پلتا کھا گئی اور کشتی پر سوار آٹھ ماہی گیر بھی دریا میں گر گئے تاہم سات لوگوں کو بچایا جا سکا لیکن ایک جانبر نہ ہوسکا۔

اس سلسلہ میں منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

ضلع میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک46  معاملے درج، نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کاہوگا استعمال: میڈیکل ایمرجینسی پر انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی: بھٹکل میں ایس پی کا بیان

بھٹکل: 30 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن ...