بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / رنگین کٹہ قومی شاہراہ پر واقع  رہائشی مکان میں لگی آگ: لاکھوں کا سامان جل کر ہوا خاکستر

رنگین کٹہ قومی شاہراہ پر واقع  رہائشی مکان میں لگی آگ: لاکھوں کا سامان جل کر ہوا خاکستر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 مئی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج سنیچر صبح قریب دس بجے رنگین کٹہ قومی شاہراہ پر واقع ایک مکان میں اچانک آگ لگنے سے گھر کا قیمتی سامان سمیت دیگر اشیاء جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق آج صبح گھر کے باورچی خانہ میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے بعد  آگ پھیلتی ہوئی دوسرے کمروں میں چلی گئی  نتیجے میں گھر کا سامان جل کر خاک ہوگیا البتہ گھر میں موجود پانچ لوگوں کو حفاظت کے ساتھ باہر نکال لیا گیا ۔

آگ لگنے  کے کچھ دیر بعد  فائر بریگیڈ  کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا  لیکن اس وقت تک بہت سی قیمتی چیزیں آگ کی نظر ہوچکی تھیں جس کے بعد فائیربریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا ۔

بھٹکل پولس سب انسپکٹرس، کُڈگنٹی، بھرت اور دیگر اہلکار بھی  اس موقع پر موجود رہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*