بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل جے ایم ایف سی کورٹ میں لگی آگ:  شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگنے کا خدشہ

بھٹکل جے ایم ایف سی کورٹ میں لگی آگ:  شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگنے کا خدشہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 2 جولائی 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل جوڈیشیل میجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) عدالت میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آگ کے شعلے بلند ہونے شروع ہوئے جس کو دیکھ کر مقامی افراد نے فائیر بریگیڈ کو اطلاع دی اور کافی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

اطلاع کے مطابق آج صبح فجر کی نماز کے وقت شاہراہ پر گزرنے والوں نے جے ایم ایف سی عدالت میں آگ لگی دیکھی جس کے بعد فوری طور پر فائیر بریگیڈ عملے کو بلایا گیا ۔ آگ قابو میں آنے تک عدالت میں موجود کرسیاں ، ٹیبل سمیت دیگر فرنیچر جل کر خاک ہوگئے تھے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کافی دیر تک آگ کے لگے رہنے سے عدالت میں موجود بہت سے دستاویزات بھی آ گ کی زد میں آگئے ہیں۔

ابھی تک آگ لگنے کی حتمی وجوہات کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہاہےکہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہوگی اور لکڑیوں کی چھت ہونے کی وجہ سے آگ پھیل گئی ہوگی، تاہم بھٹکل میں پوری رات ہوئی بارش کے باوجود آگ لگنے پر لوگ تعجب کا اظہار کر رہے ہیں۔

فائیر بریگیڈ عملے کے ساتھ بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ کے اہل کار بھی اس وقت موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*