بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مسجد سیدنا ابوعبیدہؓ بن الجراح میں افتتاحی اور تہنیتی تقریب کا انعقاد

مسجد سیدنا ابوعبیدہؓ بن الجراح میں افتتاحی اور تہنیتی تقریب کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 2 جنوری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کارگیدے میں واقع مسجد سیدنا ابوعبیدہؓ بن جراح میں آج عصر نماز بعد مسجد کے نو تعمیر شدہ حصہ کا افتتاح کیا گیا  اور ساتھ ہی ساتھ تہنیتی تقریب بھی عمل میں آئی۔

تہنیتی تقریب میں چار حافظات کی قرآن خوانی کے ساتھ ان کی تہنیت کی گئی اور حال ہی میں ہوئے جالی ٹاؤن پنچایت کے انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے والے چار کونسلروں کی  تہنیت کرتے ہوئے ان کی شال پوشی  کی گئی۔

اس تہنیتی تقریب میں شہر کے علماء کرام اور معزز شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سب کو مبارکباد دی۔

ڈائس پر مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب، مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب، مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین ندوی صاحب، جناب عنایت اللہ شابندری صاحب اور مولانا عبدالاحد فکردے صاحب وغیرہ موجود تھے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*