بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے  کے اعزاز میں بھٹکل میں تہنیتی اجلاس

مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے  کے اعزاز میں بھٹکل میں تہنیتی اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 12 ستمبر،2017

بھٹکل / (رضوان گنگاولی) وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نو نئے کابینی وزراء میں مرکزی اسکل ڈیولپمنٹ وزیر اننت کمار ہیگڈے کابھی نام آنے پر بھٹکل بی جے پی یونٹ نے کل یہاں کے ناگ یکشا بھون میں ایک تہنیتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں بی جے پی کے لیڈروں سمیت تعلقہ کے کئی بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر کرناٹکا کے سابق وزیر شیوانند نائک نے کہا کہ ہماری پارٹی بہت آگے بڑھ رہی ہے اور ہمارے آننت کمار کو بہت جلد ہی وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ پانچ مرتبہ ایم پی بنیں ہیں حلانکہ انہیں اس سے بہت قبل ہی وزیر بنایا جانے والا تھا لیکن ابھی یہ موقع انہیں نصیب ہوا ہے۔ انہوں نے ضلع میں پہلے بار کابینی وزیر بننے پر آننت کمار کو مبارکباد دی اور کہا وزیر اعظم نے ان کے کاموں اور ان کی دلچسپیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ اہم عہدہ سونپا ہے۔ انہوں نے شمالی کینرا اور جنوبی کینرا میں تعلیمی تناسب میں زیادتی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھے دنوں کی نشانی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرناٹک میں ابھی بہت سے کام کرنے ہیں جو کہ ہمارے وزیر کریں گے۔

اسکل ڈیولپمنیٹ منسٹر آننت کمار ہیگڈے نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ میرا طریقہ ہمیشہ سے ہی الگ رہا ہے لوگ مجھے جو بھی سمجھیں میں اپنے طریقہ پر ہی کام کرنے والا ہوں، انہوں نے آگے کہاکہ یہ مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی گئی جسے میں بہت ہی اچھے طریقہ سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر چترنجن کو یاد کیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ ایم کے انتخابات میں انہی کی بدولت میں کھڑا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے سیاسی دور کے اتار چڑھاؤ کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ایسے بھی حالات آئے کہ میں نے پارٹی عہدیداران کو اپنا استعفیٰ تک سونپ دیا  تھالیکن انہوں نے اس کو قبول کرنے کے بجائے میری ہمت بندھائی اور مجھے آگے بڑھایا۔ اب جب مجھے وزیر اعظم کی نئی کابینہ میں جگہ ملی ہے تو میں ایک طرف سے اپنے اندر ایک نیا ولولہ بھی محسوس کر رہا ہوں اور دوسری طرف اتنی بڑی ذمہ داری کو نبھانے سے ڈر بھی رہا ہوں، انہوں نے اپنے عہدہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نوجوانوں کی ترقی کے لئے یہ عہدہ سونپا گیا ہے اور میں اس میں بھرپور کوشش کرکے انہیں ترقی دلاؤں گا اور Young India  کے خواب کو شرمندہ تعبیر کروں گا۔

اس کے علاوہ  نچلی مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک نے ہندوستانیوں کو سینہ تان کر چلنے کی بات کہتے ہوئے آننت کمار کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی حکمت عملی اور سابقہ کارکردگیوں کو دیکھ کر وزیر اعظم نے انہیں وزارت دی ہے۔

ڈائس پر ضلع بی جے پی صدر کے جی نائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، ایم جی نائک، ہریش چندرکامت، امیش نائک، پرمیشور دیواڑیگا، وینکٹ رمن کولکی، کسان بلسے وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل بی جےپی صدر راجیش نائک ن افتتاحی کلمات پیش کئے تو سبرائے دیواڑیگا نے استقبال کیا اور دھنیا کمار جین نے شکریہ اداکیا۔

x

Check Also

ستمبر 24 کو الافراح میں منعقد ہوگا دانتوں کی بیماریوں کا کیمپ؛ معائنہ کے علاوہ مفت میں کیا جائے گا علاج

بھٹکلیس نیوز / 17 ستمبر، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ینوپیا ڈینٹل ...