بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل سے مینگلور جانے والی سرکاری والؤو بسوں کے کرایہ میں اضافہ

بھٹکل سے مینگلور جانے والی سرکاری والؤو بسوں کے کرایہ میں اضافہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 17 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیرور میں ٹول ناکہ پر ہورہی فیس وصولی کے بعد سے کے ایس آر ٹی سی کے ماتحت چلنے والی والؤو بسوں کے کرایہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ اضافہ کے بعد اب بھٹکل سے مینگلورو جانے کے لیے 250/کے بجائے 261 رو پئے فی کس کرایہ ہوگا۔

مینگلور سے کے ایس آرٹی سی کے ایک افسر نے بھٹکلیس ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ ٹول ناکہ کی وجہ سے کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ اضافہ کے خلاف مقامی عوام نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس فیصلہ کو واپس لینے کی مانگ کردی ہے اور سوشیل میڈیا کےذریعے اس کے خلاف مہم چھیڑ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2018/میں کرایہ میں اضافہ ہونے کے سبب کئی عوامی نمائندوں اور اداروں نے بھٹکل میں میمورنڈم سونپا تھا لیکن کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

عوام کا کہنا ہے کہ نجی بسیں بھی اسی طرف سے مینگلور کو جاتی ہیں لیکن ان کا کرایہ 140/ہی ہے جس میں کوئی زیادتی نہیں کی گئی ہے۔ عوام نے یہ بھی کہا ہے کہ اولؤو میں آرام دہ سفر ہونے کے سبب لوگ اس میں جانا پسند کرتے ہیں۔

x

Check Also

بھٹکل تعلقہ میں ہیلتھ ایمرجینسی کے دوران کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی؛ دکانداروں سے فون پر اشیاء منگوانے کی تاکید ؛ یہاں سے دیکھیں تفصیل

بھٹکل: 28 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں ضلع انتظامیہ کی ...