بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ویکینڈ کرفیو کے دوران 2 بجے تک  کھلی رہیں گی ضروری اشیاء کی دکانیں: غیر ضروری چہل پہل پر رہے گی پابندی
علامتی تصویر

ویکینڈ کرفیو کے دوران 2 بجے تک  کھلی رہیں گی ضروری اشیاء کی دکانیں: غیر ضروری چہل پہل پر رہے گی پابندی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 25 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق ویکینڈ کرفیو کے دوران  صبح 6 بجے سے  دوپہر 2 بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ان دو دونوں  میں صبح 6 بجے سے  دوپہر 2 بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی  ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اس دوران صرف ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ کوئی دکان کھلی نہیں رہے گی اور غیر ضروری چہل پہل کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید تفصیلات ریاستی حکومت کے  اس سرکیولر میں پڑھ سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*