بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کےتین سرکاری اسکولوں میں شروع ہوگی انگلش میڈیم تعلیم
علامتی تصویر

بھٹکل کےتین سرکاری اسکولوں میں شروع ہوگی انگلش میڈیم تعلیم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 22 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کی جانب سے نجی اسکولوں کے معیار تعلیم کی مسابقت کرنے کے مقصد سے امسال ایک ہزار سرکاری اسکولوں کو انگلش میڈیم میں بدلنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے مطابق بھٹکل میں تین سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سال 2019-20 سے انگریزی میڈیم کی تعلیم شروع ہوگی جبکہ ایک اسکول کو پبلک اسکول بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ہائیر پرائمری اسکول بیلور، سرکاری ہائیر پرائمری اسکول گورٹے، اور سرکاری ماڈل ہائیر پرائمری اسکول ترن مکی کو انگلش میڈیم کی تعلیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ  سرکاری ہائیر پرائمری اور ہائی اسکول بیلور کو پبلک اسکول کا درجہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہر اسمبلی حلقے میں چار انگلش میڈیم اسکول کے حساب سے قیام عمل میں آئے گا۔ اس بات پر بھی توجہ دی گئی ہے کہ ہر اسکول کے کیمپس میں پہلی سے دسویں جماعت تک کی تعلیم کا انتظام بیک وقت کیاجائے۔ ان اسکولوں کے لئے انگریزی نصاب کی تیاری کا عمل بھی آگے بڑھایا گیا ہے، ساتھ ہی ایک ہزار اساتذہ کے تقرر کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ جن اساتذہ کو ان اسکولوں کے لئے مقرر کیا جائے گا انہیں پندرہ دن کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔ ایک ہزار انگلش میڈیم اسکول کھولنے کے علاوہ حکومت سو پبلک اسکول بھی کھولنے کا ارادہ کرچکی ہے۔

x

Check Also

تصاویر: بھٹکل میں موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم؛ سڑکیں زیر آب آنے سے عوام ہورہے ہیں پریشان