بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بارش کے پیش نظر  کل  بھٹکل کی تمام جمعہ و جامع مساجد میں اد کی جائے گی عید کی دوگانہ

بارش کے پیش نظر  کل  بھٹکل کی تمام جمعہ و جامع مساجد میں اد کی جائے گی عید کی دوگانہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 9 جولائی ،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل عیدالاضحی کا پہلا دن ہے۔ عیدگاہ انتظام کمیٹی کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق بارش کو دیکھتے ہوئے  اس سال عید کی دوگانہ بھٹکل کی تمام جمعہ و جامع مساجد میں ادا کی جائے گی۔

عید گاہ انتظام کمیٹی  کے اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد اور بلال جمعہ مسجد میں عید الأضحی کی نماز 07:00 بجے ادا کی جائے گی۔

اسی طرح مدینہ جمعہ مسجد، نور جمعہ مسجد، مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید اور مسجد امام بخاری میں 07:15 بجے عید الأضحی کی نماز ادا کی جائے گا۔

 

اس موقع پر عیدگاہ انتظام کمیٹی اور مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ان ایام میں امن و امن کو بحال رکھنے کا پوراخیا رکھیں اور کسی کو بھی شکایت کا موقع نہ دیں۔

اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس اپنے تمام قارئین، سامعین اور ناظرین کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی یہ عید  ہم سب کے لیے باعث خیر و برکت بنائے اور اسے چین، سکون اور امن کا ذریعہ بنائے ۔ آمین

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*