بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کے ساتھ آج بھٹکل میں عیدالاضحیٰ کا آغاز

اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کے ساتھ آج بھٹکل میں عیدالاضحیٰ کا آغاز

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج صبح مختلف جامع مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کرنے کے بعد اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کرکے عیدالاضحی کا آغاز کیا گیا۔

بھٹکل میں لگاتار بارش کو دیکھتے ہوئے عیدگاہ انتظام کمیٹی کی جانب سے بھٹکل کی تمام جمعہ مساجد میں دوگانہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اسی کو دیکھتے ہوئے بھٹکل کی جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد، نوائط کالونی تنظیم جمعہ  مسجد،  مخدومیہ جمعہ مسجد اور موگلی ہونڈا  بلال جمعہ مسجد میں صبح 7:30 بجے نماز پڑھی گئی جبکہ بھٹکل کی دیگر  جمعہ مساجد میں صبح 7:45  بجے عید کی دوگانہ ادا کی گئی۔

عید کے خطبہ کے بعد معزز علماء کرام نے قربانی کا مقصد واضح کرتے ہوئے اپنی نیتوں کی اصلاح پر زور دیا۔اس موقع پر علماء کرام نے امت کو متحد ہونے اور کسی سیاسی دباؤ میں آئے بغیر دین و شریعت پر مکمل کاربند رہنے کی بھی تاکید کی۔

x

Check Also

بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے کرناٹک میں سیلاب متاثرہ افراد کے لیے فوری 5000/کروڑ کا ریلیف فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ

بھٹکل: 12 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف ...