بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / سابق صدر انجمن کو تعلیمی خدمات پر ایکسلنس ان یجوکیشن کا ایوارڈ
????????????????????????????????????

سابق صدر انجمن کو تعلیمی خدمات پر ایکسلنس ان یجوکیشن کا ایوارڈ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 26 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشلنس کی جانب سے بنگلورو میں منعقد تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے سابق صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کو بھی تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کو یہ ایوارڈ بنگلورو  میں22فروری کو منعقدہ اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشلنس (اے ایم پی ) کے تیسرے سالانہ دوروزہ کنوینشن میں دیا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال تعلیمی میدان میں  بہترین خدمات انجام دینے والی شخصیات کی سراہنا کرتے ہوئے ہر سال اس طرح کی تقریب کاانعقاد کیا جاتا ہے۔

جناب جوکاکو عبدالرحیم صاحب  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر، جنرل سکریٹری اور صدر جیسے کلیدی عہدوں پر فائز رہتےہوئے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

x

Check Also

تحصلدار دفتر سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں جاری: زیادہ قیمتیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ

بھٹکل: 2 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں پھیلی بیماری کورونا کی ...