بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا صدارتی ایوارڈ کے لیے منتخب

بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا صدارتی ایوارڈ کے لیے منتخب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 23 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ایک سال قبل بھٹکل میں ڈی وائی ایس پی کا عہدہ سنبھالنے والے مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا کی خدمات کی قدرا دانی کرتے ہوئے انہیں امسال کے لیے صدارتی میڈل کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔

اس تعلق سے ریاست کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس ڈاکٹر پرشیو مورتی کی جانب سے اخباری بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایوارڈ 5/جولائی کو بینگلور کے راج بھون میں گورنر کے ہاتھوں دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویلنٹائن ڈیسوزا 1994/میں پولس محکمہ سے منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد ان کا تبادلہ اتر کینرا ضلع کے ہوناور میں کیا گیا جہاں انہوں نے بہترین خدمات انجام دیں اور اس محکمہ میں  بہت ساری تبدیلیاں سر انجام دیں۔ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں 12/مارچ،2018 کو بھٹکل میں ڈی وائی ایس پی کا عہدہ دیا گیا۔

بھٹکل میں بھی انہوں نے ٹرافک مسئلہ کو حل کرنے، تمام مذاہب کے ماننے والوں اور خصوصی طور پر ان کے تہواروں کے موقع پر امن بنائے رکھنے اور مین روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کے نظام کو درست کرنے جیسے اہم کام کیے۔

انہوں نے نوجوانوں کو نشے کی عادت سے دور رکھنے کے لیے بھی کئی ایک اہم ریلیاں کیں ہیں اور نوجوانوں سے خطاب بھی کیا ہے۔

مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا ایک اچھے پولس ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے باڈی بیلڈر بھی ہیں انہوں نے اس کے کئی ایک قومی اور عالمی مقابلوں میں بھی شرکت کی ہے۔

خیال رہے کہ ویلنٹائن ڈیسوزا کے علاوہ ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اودئے نائک،اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی آر بی ونئے اے گاؤنکر اوراے سی بی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سدھیر ایم ہیگڈے کو بھی اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

x

Check Also

بھٹکل اوراطراف  کے طلبہ کے لیے سائنسی وتحقیقی مقابلوں کا ہوگا انعقاد

بھٹکل: 17 جولائی،2019 (پریس ریلیز) شہر بھٹکل کا معروف تعلیمی و فلاحی ...