بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / فضائی آلودگی کے عنوان پر بھٹکل میں ہائی اسکول طلبہ کے مابین ڈرائینگ مقابلہ
????????????????????????????????????

فضائی آلودگی کے عنوان پر بھٹکل میں ہائی اسکول طلبہ کے مابین ڈرائینگ مقابلہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کاروار اور دیگر اداروں کے تعاون سے آج یہاں نیو انگلش اسکول میں ہائی اسکول کے طلبہ کے مابین ’فضائی آلودگی‘ کے عنوان پر ڈرائینگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایک مختصر سے تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت اسکول کے صدر مدرس گنپتی شیرور نے کی جبکہ سنگما سیوا کے صدر رویندر شٹی نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور جیا گوڈا نے شکریہ کلمات کہے۔

اس مقابلہ میں اول مقام ششنکا گنیش ہیبار، دوم مقام کریتیکا سی پربھو، سوم مقام سندیپ ایس گونڈا، چوتھا مقام آکاش وی بھنڈاری، اور پانچواں مقام ہیبرو اشوگندا نے حاصل کیا ان تمام کو سند اور انعامات سے نوازا گیا۔

x

Check Also

بھٹکل میں فاریسٹ افسران کی زبردستیوں کے خلاف عوام کا احتجاجی اجلاس؛ سینکڑوں افراد نے کی شرکت

بھٹکل: 10 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف میں فوریسٹ ...