بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈائلائسیس کے لیے نئی عمارت کا ہوا افتتاح

بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈائلائسیس کے لیے نئی عمارت کا ہوا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 17 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں ڈائلاسیس کے مریضوں کے لیے آج الگ ہی عمارت کا افتتاح بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت ایس، اے ایس پی نکھل بلاور، تعلقہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹیو افسر ڈاکٹر سویتا کامت بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر اسپتال کی ڈاکٹر سویتا کامت نے بی آر ایس اور دیگر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی کی وجہ سے آج یہاں اتنی مشینیں موجود ہیں انہوں نے اس موقع پر قاضیا یونس صاحب، انفوسیس اور ویریندر شانبھاگ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مسٹر ایس بھرت نے بھی اس موقع پر بھٹکل تعلقہ اسپتال کو ضلع کا بہترین اسپتال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے افراد عطیہ کرنے کے لیے کبھی بھی بھید بھاؤ نہیں کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کا یہ اسپتال دن بدن ترقی کرتے جارہا ہے۔

اے ایس پی نکھل بلاور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھی اسپتال میں موجود ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا اب یہ اسپتال ایک اچھے مقام پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے اس اسپتال کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر بنانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایم سی ایچ (جچہ اور بچہ کے لیے الگ بلاک) اور نو زائیدہ بچے اور ماں کے لیے بھی الگ بلاک بنانے کی بات کہی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اسپتال کے لیے قریب 45 لاکھ کا عطیہ کیا گیا ہے لیکن اپنا نام نہ بتانے کی شرط رکھی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈائس پر صدر بلدیہ جناب پرویز قاسمجی صاحب، صدر بھٹکل جالی پٹن پنچایت محترمہ شمیم اور دیگر حضرات موجود تھے۔

x

Check Also

مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام دس اووروں کا تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا شروع

بھٹکل: 21 فروری،2021  (بھٹکلیس نیوز بیورو) مدینہ  ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام دس ...