بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل دعوت سینٹر  کی تعمیر نو کے بعد آج  مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کے ہاتھوں ہوا افتتاح

بھٹکل دعوت سینٹر  کی تعمیر نو کے بعد آج  مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کے ہاتھوں ہوا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 24 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سلطانی محلہ میں واقع بھٹکل دعوت سینٹر کی عمارت کی تعمیر نو کے بعد آج اس عمارت کا افتتاح مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اسلام اور مسلمانوں پر بہت  ظلم ہورہا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم ظلم کا رونا روتے ہوئے کوشش کر نا چھوڑ دیں ۔ انہوں نے اللہ کا تقوی اختیار کرتے ہوئے دین کے ساتھ جڑے رہنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ظلم ایک نہ ایک دن ضرور مٹے گا لیکن اس کے لیے ہمیں بھی اپنی اصلاح کرنی ہوگی اور ویسے حالات پیدا کرنے ہونگے جس سے اللہ کی مدد آجائے۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر مقامی جناب نذیر احمد قاضی صاحب نے قرآنی آیات کی روشنی میں اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب دی اور اللہ کے دین کو پہنچانے میں مددگار بننے اور کام کرنے والوں سے جڑ کر ان کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔

اس کے علاوہ اس موقع پر ایس آئی او کے مقامی صدر سید یوسف برماور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور معاشرے کی خدمت کے لیے  خود کو تیار کرنے کو کہا۔

اجلاس کا اختتام مولانا یاسر برماور ندی کی نظامت و شکریہ کے بعد مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کی دعا پر ہوا۔اجلاس کے اختتام پر تواضع کا بھی نظم کیا گیا تھا۔

x

Check Also

مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام دس اووروں کا تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا شروع

بھٹکل: 21 فروری،2021  (بھٹکلیس نیوز بیورو) مدینہ  ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام دس ...