بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / تعلقہ کے اتر کوپا میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی؛ گھر کی چھت تباہ

تعلقہ کے اتر کوپا میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی؛ گھر کی چھت تباہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے اتر کوپا پنچایت حدود میں جمعرات کی شب قریب 10:00 بجے رسوئی گیس کا سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوکر بری طرح جھلس گیا ہے جبکہ گھر کی چھت اور دیواریں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

زخمی ہونے والے کی شناخت انیس انٹونی کی حیثیت سے کی گئی ہے جسے اب مرڈیشور کے آر این اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

سماجی کارکن اور میونسپال کونسلر پاسکل گومس نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کل رات انٹونی کے گھر میں اس نے چولہا جلانے کی کوشش کی تو اچانک سیلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے قریب میں موجود انٹونی بری طرح جھلس گیا اور گھر کو کافی نقصان پہنچا۔

بتایا گیا ہے کہ انٹونی کی مالی حالت بہت ہی خستہ ہے اور وہ روزانہ مزدوری کرکے کھانے والوں میں سے ہے اس لیے اہل خیر حضرات سے اس کی مالی امداد کی درخواست کی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

بھٹکل تنظیم نے عوام سے این آر سی اور سی اے اے وغیرہ کے لیے دستاویزات نہ دکھانے کی اپیل کی

بھٹکل 16/جنوری (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف ...