بھٹکل : 22 مارچ،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قاضی صاحبان کی اطلاع کے مطابق کمٹہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی باوثوق ذرائع سے تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد بھٹکل میں کل سے انشاء اللہ پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس مہینے کو ہم سب کے لیے مبارک فرمائے اور ہمیں اس کی سعادتوں اور برکتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین