بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل تعلقہ میں کل سے گھر گھر جاکر لگائے جائیں گے کورونا کے ٹیکے: عوام سے تعاون کی اپیل

بھٹکل تعلقہ میں کل سے گھر گھر جاکر لگائے جائیں گے کورونا کے ٹیکے: عوام سے تعاون کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 22 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل سے گھر گھر جاکر کورونا ٹیکہ کاری کی مہم کا آغاز ہوگا۔  اس  کی اطلاع  بھٹکل تعلقہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے دی۔

انہوں نے آج  تعلقہ اسپتال میں منعقد ایک اخباری کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے علاقوں کے مقابلے بھٹکل تعلقہ میں  کورونا ٹیکہ کاری کی شرح بہت کم ہے  جہاں اب تک 72 فیصد  ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سویتا نے کہا کہ ویکسین لگانے کے لیے اگر چہ  کسی کو زبردستی نہیں ہے لیکن پھر بھی تیسری  لہر کو روکنے کے لیے سب کو آگے آنا پڑے گاورنہ ان کی وجہ سے دوسروں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

انہوں نے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھر آنے والے ان  ہیلتھ کارکنان کے ساتھ تعاون کریں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*