بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ریاستی وزیر اعلیٰ نے کیا ایس ایس ایل سی امتحانات کے ملتوی ہونے کا اعلان؛ ہی یو سی امتحان میں نہیں ہے کوئی تبدیلی
علامتی تصویر

ریاستی وزیر اعلیٰ نے کیا ایس ایس ایل سی امتحانات کے ملتوی ہونے کا اعلان؛ ہی یو سی امتحان میں نہیں ہے کوئی تبدیلی

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور/ بھٹکل: 22  مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  دنیا بھر میں تیزی سے لوگوں کو متاثر کر رہے مہلک کورونا وائرس کے ریاست میں بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا ہے تاہم اگلی تاریخ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے

اس سے قبل کہا گیا تھا کہ صوموار کو ہونے والی نشست کے بعد وزیر اعلیٰ اس کا فیصلہ لیں گے لیکن اس کے خطرے کو بھانپتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آج ہی اس کا اعلان کردیا ہے۔ البتہ کل ہونے والے پی یو سی دوم کے امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے وہ اپنی مقررہ تاریخ پر حسب معمول چلیں گے۔

واضح رہے کہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات 27 مارچ،2020 سے شروع ہونے والے تھے۔

x

Check Also

پورے ملک میں کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی کٹ تیار کرنے کا بھٹکل بنا مرکز

بھٹکل: 2 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ملک کو جہاں کورونا وائرس کے ...