بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ایم پی آننت کمار کے متنازعہ بیان کے خلاف بھٹکل میں کانگریس  نے کی مذمت؛ صدر ہند کو میمورنڈم

ایم پی آننت کمار کے متنازعہ بیان کے خلاف بھٹکل میں کانگریس  نے کی مذمت؛ صدر ہند کو میمورنڈم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 08 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا حلقہ سے ممبر پارلیمان مسٹر آننت کمار ہیگڈے کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف نازیبا تبصرے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج بھٹکل میں کانگریسی اراکین نے اے سی کے توسط سے صدر ہند کو میمورنڈم سونپا ہے۔

خیال رہے کہ ایم پی آننت کمار نے 02/فروری،2020 کو بینگلور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابائے قوم اور آزادی کے لیے لڑنے والوں کے خلاف زہر اگلا تھا جس پر بی جے پی لیڈران سمیت دیگر طبقوں میں بھی ناراضگی پائی گئی تھی اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو ملک کے ایسے رہنماؤں کے خلاف بولنے سے پہلے ذرا تو سوچنا چاہئے۔انہوں نے اسے آزادی کے سورماؤں کی ذلت قرار دیتے ہوئے آننت کمار کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔

اس موقع پر بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک ، تعلقہ پنچایت کے مہابلیشور نائک، جناب عبدالرحیم،ستیش اچاری، ناگیس دیوڑیگا ، گنپتی نائک، ستیش نائک  اور دیگر حضرات موجود تھے۔

x

Check Also

بھٹکل سرکاری اسپتال کے افسران کی جانب سے مشہور تاجر یونس قاضیا صاحب کی تہنیت

بھٹکل: 19 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نامور تاجر اور سماجی خدمت ...