بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی پہلی فہرست  کا اعلان؛ بھٹکل ہوناور حلقہ سے منکال ویدیا بنے امیدوار
A file photo of MLA Mankal Vaidya

اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی پہلی فہرست  کا اعلان؛ بھٹکل ہوناور حلقہ سے منکال ویدیا بنے امیدوار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 15 اپریل،2018

بھٹکل ؍ ( بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک کے 225 اراکین اسمبلی کے لئے 12/مئی  کو ہونے والے انتخابات کیلئے کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ 219 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ سے موجودہ رکن اسمبلی مسٹر منکال ایس وئیدیا ہی کو کانگریس نے اپنا امیدوار چنا ہے۔

اس کے علاوہ ہوناور کمٹہ حقلہ سے شاردھا شٹی کو امیدوار بنایاگیا ہے تو کارار سے ستیش سیل اور سرسی سے بھیمنا نائک کو ٹکٹ دی گئی ہے، جبکہ ضلعی انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے اس بار بھی اپنے ہلیال حلقہ سے ہی انتخابات لڑیں گے۔

اس حتمی فہرست کے اعلان سے قبل باتیں آرہی تھیں کہ وزیر اعلیٰ سدارمیا اپنی چامنڈیشوری سیٹ کے ساتھ ساتھ دوسری سیٹ سے بھی انتخابات لڑیں گے لیکن کل اعلان کی گئی اس فہرست نے تمام دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فہرست پر سی ایم سدا رمیا کا دباؤ صاف نظر آ رہا ہے  اس لئے کہ ان کے سبھی حامیوں کے نام اس میں شامل ہیں۔

x

Check Also

رکن اسمبلی سنیل نائک نے کیا سونارکیری سرکاری اسکول کا دورہ؛ دوپہر کے  کھانے کا کیا معائنہ

بھٹکل: 16 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) رکن اسمبلی سنیل نائک نے گزشتہ ...