بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کل پورا بھٹکل مکمل بند۔ کسی طرح کی دکانیں نہیں کھلیں گی: اسسٹنٹ کمشنر

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کل پورا بھٹکل مکمل بند۔ کسی طرح کی دکانیں نہیں کھلیں گی: اسسٹنٹ کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 25 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا وائرس کے روز بروز بڑھتے خطرہ کو دیکھتے ہوئے بھٹکل کو کل پورا دن مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری بھٹکل تعلقہ اسسٹنٹ کمشنر  پرتاب نے دی۔
انہوں نے کہا کہ تعلقہ میں کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر کل کے لیے یہ اقدام کیا جارہاہے۔
انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران کوئی بھی دکان کھلی نہیں رہے گی۔ یہاں تک کہ میڈیکل اسٹور بھی بند ہونگے اور کسی کو بھی باہر گھومنے کی اجازت نہیں دی جائے گی چاہے اس کے پاس کوئی بھی پاس موجود ہو۔
اے سی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سنگین گھڑی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے گھر پر ہی سکون کے ساتھ رہیں۔

x

Check Also

مغربی زون کے آئی جی پی  دیوجیوتی کا بھٹکل دورہ؛ لاک ڈاؤن کے دوارن بند و بست کا لیا جائزہ

بھٹکل: 8  مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف ...