بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیش نظر بھٹکل میں زور دار تیاریاں؛ انجمن آباد میں بھی ہوگا استقبال

وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیش نظر بھٹکل میں زور دار تیاریاں؛ انجمن آباد میں بھی ہوگا استقبال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 05 دسمبر،2017

بھٹکل ؍ (اسماعیل ضوریز) اتر کینرا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کےلئے اپنے دو رزہ دورہ کے دوران کل بھٹکل پہنچنے والے ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر سدا رمیا کے استقبال کے لئے بھٹکل میں پوری طرح سے تیاریاں  ہورہی ہیں۔

انجمن آباد کی بات جائے تو وہاں پر سی ایم کے ہیلی کاپٹر اترنے کے لئے ہیلی پیڈ سے لے کر راستوں تک کو مکمل طور پر تیار کیا گیا ہے اور انجمن کی انتظامیہ کی جانب سے بھی بڑے بڑے بینر آویزاں کر کے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔اسی طرح سے بھٹکل کے پولس میدان میں بھی پنڈال ڈال کر اسٹیج کو پوری طرح سجایا گیا ہے اور قرب و جوار سے پولس کی زائد فورس بھی منگائی گئی ہے  اس دوران رکن اسمبلی منکال وئیدیا بھی پوری طرح سے تیاریوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ اتر کینرا میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے اور کئی ایک نئی اسکیموں کا افتتاح کرنے کے لئے دو روزہ دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ پہلے بھٹکل میں اتریں گے اور پولس میدان میں بہت ساری اسکیموں کا افتتاح کرتے ہوئے عوام سے خطاب کریں گے۔

x

Check Also

آننت کمار ہیگڈے نے اتر کینرا میں ہوئے فسادات کے لئے ریاستی حکومت کو ٹہرایا ذمہ دار

بھٹکلیس نیوز ؍ 14 دسمبر،2017 بھٹکل ؍ (اسماعیل ضوریز) مرکزی وزیر اور ...