بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / چوتنی کی خستہ حال سڑک کو گنیش تہوار کے آتے ہی مرمت کرنے پر عوام میں ناراضگی

چوتنی کی خستہ حال سڑک کو گنیش تہوار کے آتے ہی مرمت کرنے پر عوام میں ناراضگی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 ستمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹاؤن میونسپال (ٹی ایم سی) کی جانب سے گنیش تہوار کے آتے ہی چوتنی کی خستہ حال سڑک کی مرمت کی گئی ہے اور لیپا پوتی کرتے ہوئے اس کو درست کردیا گیا ہے۔

تاہم میونسپال کی اس کارروائی کو لے کر عوام میں کئی طرح کے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کئی بار چوتنی کے عوام نے متعلقہ انتظامیہ کو میمورنڈم دیتے ہوئے اس کی مرمت کرنے کی اپیل کی تھی لیکن اس وقت اس کو سنا ان سنا کردیا گیا لیکن اب تہوار کے آتے ہی اس کی جلدی سے مرمت کردی گئی تاکہ عوام مشتل نہ ہوں۔

اس سے قبل مقامی اخبارات نے یہاں کے عوام کی دہائی کو سنتے ہوئے اپنے مرکزی صفحہ پر اس مسئلہ کو جگہ دی تھی اور انتظامیہ سے اس کی مرمت کرنے کے لیے دباؤ بنایا تھا لیکن سب کچھ بے سود ہورہا تھا۔

چوتنی کے رہنے والے جناب ثناء اللہ اسدی نے بھٹکلیس کو بتایا کہ ٹی ایم سی یہاں عارضی مرمت کرکے اپنا الو سیدھا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے عوام کی ناراضگی سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس لیے کہ گنیش ہبا کے وقت یہاں سے ہزاروں بھگت گنیش کی مورتی ندی میں چھوڑنے آتے ہیں ایسے میں اگر سڑک پر کیچڑ یا گھڑے رہ گئے تو عوام کا مشتعل ہونا یقینی ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ ٹی ایم سی کو اس سلسلہ میں مناسب کارروائی کرنی چاہئے تاکہ عوام کو اس طرح کی شکایات کا موقع نہ دیا جائے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ٹی ایم سی افسر نے وینکٹیش نے بھٹکلیس ڈاٹ کام سے اس جانب کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی تھی۔

x

Check Also

مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران گوا کے تین طلبہ کو لائف گارڈ عملہ نے بچالیا

بھٹکل: 22 مئی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور سمندر سے ...