بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / صرف زبانی جمع خرچی سے عوام خوشحال نہیں بنتی ؛ وزیر اعلیٰ سدارمیا

صرف زبانی جمع خرچی سے عوام خوشحال نہیں بنتی ؛ وزیر اعلیٰ سدارمیا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 06 دسمبر،2017

بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی ”ہماری حکومت کو ریاست میں اقتدار سنبھالے ابھی چار سال پورے ہورہے ہیں ان چار سالوں کے درمیان ہم نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے ہم نے اس میں ذات پات کی تفریق نہیں کی اور نہ ہی ہم نے مذہب کا آڑ لے کر سیاست کی ہے، کیوں کہ ہم صرف زبانی جمع خرچی کرنے والے لوگ نہیں ہیں بلکہ ہم کام کرکے عوام کو خوشحال بنانے والے لوگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اعلیٰ نے کیا وہ آج بھٹکل کے پولس میدان میں اترکینرا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے مخاطب تھے۔

انہوں نے اس موقع پر جہاں کانگریسی کارکنوں کی اور خاص کر بھٹکل کے ایم ایل اے منکال ویدیا کی سراہنا کی وہیں انہوں نے بے جے پی حکومت اور ان کے کارندوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ محترم وزیر اعلیٰ نے منکال ویدیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی بھٹکل کے لئے کوئی ترقیاتی کام لے کر آتے ہیں تو ہمیشہ عاجزی اور انکساری سے حاضر ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہی کام کو منظوری دینے کو جی چاہتا ہے انہوں نے اس موقع پر دبے لفظوں میں منکال ویدیا کو اگلے انتخابات کے لئے کانگریسی نمائندہ ہونے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے شہروں کی ترقی اور تنزلی میں وزراء اور اراکین اسمبلی کا اہم کردار ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے رکن اسمبلی کی اتنی دوڑ ددھوپ کی وجہ سے ہی یہاں اتنے سارے کام ہورہے ہیں اور مزید بھی کام ہونے باقی ہیں۔

انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے انتخابات سے قبل دئے گئے نعروں کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے صرف زبانی دعوے قرار دیا اور عوام سے کہا کہ وہ سمجھیں کہ اصل اور کھرے لوگ کہاں ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ان کے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو گناتے ہوئے کہا کہ یہ سب کام ابھی میعاد کے ختم پر شروع  نہیں  کئے جارہے ہیں بلکہ یہ سب کام شروع سے ہی ہوتے آرہے ہیں۔ ہم نے انتخابات سے قبل جو بھی وعدے کئے تھے اس کو ایک ایک کرکے پورا کیا ہے جس کو گنانا یہاں ممکن نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ریاستی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹکا کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس میں ابھی تک کوئی بدعنوانی کی مثال نہیں ملی ہے بلکہ یہاں ابھی تک غریب، دلت اور اقلیتوں کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس موقع پر بہت سے ترقیاتی کاموں کا بھی تذکرہ کیا اور عوام کو آئندہ انتخابات میں کانگریسی حکومت کو چن کر لانے کی درخواست کی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی منکار وئیدیا،آر وی دیش پانڈے اور دیگر حضرات ڈائس پر موجود تھے۔

x

Check Also

ترقی کے نام پر بھٹکل کے عوام کو بے وقوف بنایا گیا؛ رکن اسمبلی سنیل نائک

بھٹکلیس نیوز ؍ 24 مئی، 18 بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) بی جے ...