بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کورونا وائرس کا صفایا کرنے بھٹکل میں مختلف مقامات پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ

کورونا وائرس کا صفایا کرنے بھٹکل میں مختلف مقامات پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 26 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی مہلک وبا کورونا کو ختم کرنے جہاں قومی سطح پر ملک کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے وہیں تعلقہ اور ضلع سطح پر بھی انتظامیہ حرکت میں ہے۔ بھٹکل میں کورونا کے دو معاملات سامنے آنے کے بعد سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکار یہیں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور عوام کو اس وائرس سے بچانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

اسی سلسلہ  کے تحت پنچایت کے سی ای او جناب روشن صاحب کی نگرانی میں بھٹکل کے مختلف مقامات پر کل بدھ کے روز جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ بھٹکل سرکاری اسپتال، مارکیٹ اور وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر و اطراف میں بھی فائیر بریگیڈ عملہ نے کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا۔

یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ جہاں سرکاری افسران اور قومی ادارے و سماجی کارکنان عوام کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لیے اپنی جان جھونک رہے ہیں وہیں عوام کو بھی سمجھنا چاہئے کہ وہ بھی ان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ بغیر شدید ضرورت کے باہر نکل کے پولس کے عتاب کا شکار نہ ہوں اس لیے کہ اس وائرس سے بچنے کے لیے سب سے مؤثر دوا اپنے آپ کو گھروں میں رکھنا ہے۔

x

Check Also

مغربی زون کے آئی جی پی  دیوجیوتی کا بھٹکل دورہ؛ لاک ڈاؤن کے دوارن بند و بست کا لیا جائزہ

بھٹکل: 8  مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف ...