بھٹکل: 13 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم میں آج صبح ایس ایس ایل سی اور پی یو سی مکمل کرنے والے طلبہ کے کے لیے منگلا گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے ایک کیرئیر گائیڈنس پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر جناب عبدالمنعم شابندری نے طلبہ کو میڈیکل شعبوں میں کیریر بنانے اور اس میں موجود موقعوں کے تعلق سے طلبہ کو معلومات دی۔
کارتک کامت نے اس موقع پر کالج اور اسپتال کے تعلق سے معلومات دی۔
پروگرام میں بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم پرویز، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور، لائف کیر کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سلمان جوباو، جناب نصیف خلیفہ اور دیگر حضرات موجود تھے۔