بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ہوناور کے ہڈن بال میں پل سے کھائی میں گری بے قابو کار: ایک نوجوان کی موقع پر ہی ہوئی موت: پھر ایک بار زور پکڑا سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا مطالبہ

ہوناور کے ہڈن بال میں پل سے کھائی میں گری بے قابو کار: ایک نوجوان کی موقع پر ہی ہوئی موت: پھر ایک بار زور پکڑا سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

ہوناور: 19 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور کے ہڈن پال پل سے آج صبح ایک بے قابو کار توازن کھونے سے کھائی میں پلٹا کھا گئی جس کے نتیجے میں کار پر سوار دو نوجوانوں میں سے ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ دوسرے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں منی پال روانہ کیا گیا۔

اطلاع کے مطابق یہ دونوں شیموگہ سے نکلے تھے کہ اس پل پر ان کی کار بے قابو ہوگئی اور نیچے کھائی میں جاگری۔

حادثہ کے فوری بعد زخمی نوجوان کو تعلقہ اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے منی پال روانہ کیا گیا۔

اس حادثہ کے بعد پھر ایک بار ضلع کے عوام میں طبی سہولیات کو لے کر تشویش پائی جارہی ہے اور وہ پھر ایک بار ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کے لیے عوامی نمائندوں کی پہل کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں۔

 

x

Check Also

کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کا بھٹکل میں پرتپاک استقبال

بھٹکل: 28 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے ...