بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل موگلی ہونڈا میں دیر رات پیش آیا سڑک حادثہ: ایک نوجوان کی موت چار زخمی

بھٹکل موگلی ہونڈا میں دیر رات پیش آیا سڑک حادثہ: ایک نوجوان کی موت چار زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 24 ستمبر ،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ موگلی ہونڈا مسجد صہیب رومی کے قریب کل دیر رات قریب 2:00 بجے ایک کار اپنا توازن کھوتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے اس پر سوار پانچ نوجوانوں میں سے ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ چار دیگر نوجوان زخمی ہوگئے۔

مرنے والے کی شناخت بھٹکل جالی روڈ کے مقیم انیس ابن امجد خطیب کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں فرقان ابن محمد علی باشاہ گنگاولی، سہیل ابن سراج گولی والے، سید اسماعیل ابن سید ابراہیم لنکا، عبد الرحمن بن عبدالباسط اکرمی شامل ہیں جن میں فرقان اور سہیل کو شدید زخمی حالت میں مینگلور لے جایا گیا ہے جبکہ بقیہ دو نوجوانوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ پانچ دوست دیر رات شیرور کی طرف سے بھٹکل آرہے تھے کہ تیز رفتاری میں کار بے قابو ہوگئی اور شاہراہ پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش ایا۔
حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور متاثرین کو اسپتال روانہ کیا ۔
میت کو ضروری کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*