بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کینرا مسلم خلیج کونسل کو ملے نئے عہدیداران: کونسل کی سالانہ کانفرنس میں ہوا انتخاب

کینرا مسلم خلیج کونسل کو ملے نئے عہدیداران: کونسل کی سالانہ کانفرنس میں ہوا انتخاب

Print Friendly, PDF & Email

دبئی : 23 مئی ،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) خلیج میں قائم کینرا حلقے کی 25 جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کینرا مسلم خلیج کونسل کی  سالانہ کانفرنس اتوار کے روز دبئی میں منعقد ہوئی تھی جس میں مجموعی طور پر 18 جماعتوں کے مندوبین نے شرکت کی۔  اس موقع پر کینرا مسلم خلیج کونسل کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا  جس کے مطابق جناب یونس قاضیا بطور صد، جناب امین سیف اللہ بطورسکریٹری جنرل، جناب ابو محمد مختصر بطور نائب صدر اول اور بطور نائب صدر دوم ڈاکٹر عبداللہ سکری کا انتخاب عمل میں آیا ۔

اس اجلاس میں جہاں علاقوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی تو وہیں   قائد قوم  ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب  کی   بے لوث قومی و ملی خدمات کے اعتراف میں انہیں  لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز ا گیا  اور جناب ارشاد صدیقہ و  جناب محمد میراں منیگار کی  خدمات کے اعتراف میں اُن کی بھی تہنیت کی گئی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*