بھٹکل: 14 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل نشاط نرسنگ ہوم کے قریب قومی شاہراہ 66 پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں خالی بلٹ ٹینکر الٹ کر قریب ہی ڈھلان میں لڑھکنے کا واقعہ پیش آیا جس سے کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
گیس ٹینکر کے گرتے ہی آس پاس کے لوگوں میں کافی ہلچل مچی ہوئی تھی لیکن ٹینکر خالی ہونے کی خبر سن لوگ مطمئن ہوگئے۔
ٹینکر کے ڈارائیور اجئے یادو کے مطابق وہ گوا سے مینگلور جارہے تھے کہ نشاط نرسنگ ہوم کے قریب موڑ پر ان سے ٹینکر کاتوازن چھوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹینکر شاہراہ پر الٹ کر ڈھلان میں لڑھک گیا۔
ٹینکر الٹنے کی خبر ملنے پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔