بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ڈاکٹروں پر ہورہے حملوں کے خلاف نیا قانون بنانے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ،بھٹکل شاخ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم

ڈاکٹروں پر ہورہے حملوں کے خلاف نیا قانون بنانے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ،بھٹکل شاخ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:  05 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ڈاکٹروں پر ہونے والے حملوں کے خلاف  ایک مضبوط قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل کے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے مرکزی وزیر صحت کو کو میمورنڈم سونپا ہے۔

میمورنڈم میں درج تحریر کے مطابق ملک بھر میں کئی مقامات پر ڈاکٹروں پر آئے دن حملے ہورہے ہیں یا پھر انہیں مریضوں کے اہل خانہ سے گالی گلوچ سننی پڑتی ہے جو کہ سراسر تکلیف دہ ہے۔ اگر اس کے خلاف فوری کارروائی کرکے قانون نہیں بنایا جاتا تو پھر یہ اور زیادہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر  وی صرف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہئے اور قانون بنانا چاہئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر گنیش پربھو، ڈاکٹر گایتری، ڈاکٹر وینوتا، ڈاکٹر نسیم خان اور دیگر موجود تھے۔

x

Check Also

بھٹکل میں فاریسٹ افسران کی زبردستیوں کے خلاف عوام کا احتجاجی اجلاس؛ سینکڑوں افراد نے کی شرکت

بھٹکل: 10 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف میں فوریسٹ ...